ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 10:18 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج مدورئی میں تمل ناڈو بی جے پی کی ریاستی کور کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے اور پارٹی کے ریاست، ضلع اور منڈل سطح کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کَل رات تمل ناڈو کے شہر مدورئی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج مدورئی میں تمل ناڈو بی جے پی کی ریاستی کور کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے اور پارٹی کے ریاست، ضلع اور منڈل سطح کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب شاہ الیکشن کی تیاریوں کے بارے میں پارٹی لیڈروں اور عہدیداروں سے خطاب کریں گے اور مختلف فریقوں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔

 بعد میں شام کو جناب شاہ پارٹی کی ایک بڑی میٹنگ سے خطاب کرنے کیلئے Othakadai میں Velammal گلوبل ہوسپیٹل گراؤنڈ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ آئندہ اسمبلی چناؤ کیلئے بی جے پی کا ایک روڈ میپ وضع کرے گی۔ انہوں نے لوک سبھا چناؤ میں حالیہ انتخابی کامیابی کو ریاستی سطح پر دوہرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں