مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت غیر ملکی بینکوں کیلئے ترقی اور فروغ کے سازگار مواقع دستیاب کراتا ہے اور سرکار بینکاری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ محترمہ سیتا رمن لندن میں بھارت-برطانیہ سرمایہ کار گول میز مذاکرات سے خطاب کررہی تھیں۔
وزیر خزانہ نے پائیدار معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے موقعوں کے لئے سرکار کی ترجیحات کو اجاگر کیا، جس سے نئے بھارت کی تعمیر میں تقویت مل رہی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ بھارت سال 2032 تک دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بیمہ مارکیٹ بننے کی سمت گامزن ہے اور یہ جی ٹوئنٹی ملکوں میں سب سے تیز رفتار کے ساتھ ترقی کرنے والی بیمہ مارکیٹ میں سے ایک ہے۔