ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں، سرکاری ملکیت کی جنرل انشورینس کمپنیوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل نئی دلّی میں، سرکاری ملکیت کی جنرل انشورینس کمپنیوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے پریمیم کی وصولیابی، بیمے کی رسائی اور اس کی مقدار اور دعووں کے تناسب سمیت کارکردگی سے متعلق اہم اشاریوں کا جائزہ لیا۔

اس بات کو اُجاگر کیا گیا کہ سرکاری ملکیت کی جنرل انشورینس کمپنیوں کی جانب سے وصول کیے گئے مجموعی پریمیم میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے۔ 2019 میں یہ تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے تھا، جو بڑھ کر 2025 میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہو گیا۔ مجموعی جنرل انشورینس صنعت میں ترقی کی بات بھی سامنے آئی اور 2024-25 کے دوران پریمیم کی مجموعی وصولیابی تین لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

جائزے کے دوران مرکزی وزیرِ خزانہ نے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی خاطر سرکاری ملکیت کی سبھی جنرل انشورینس کمپنیوں میں ڈیجیٹل کایا پلٹ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں