ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 2, 2025 3:15 PM

printer

مرکزی وزیر تعلیم اور دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دلی میں دلی الیکٹرک وہیکل Interconnector سروس- دیوی سروس کے تحت 400 نئی الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھائی

مرکزی وزیر تعلیم اور دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج نئی دلی میں دلی الیکٹرک وہیکل Interconnector سروس- دیوی سروس کے تحت 400 نئی الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھائی۔ دیوی بس سروس کا مقصد بس ٹرمنلس اور میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان کنکٹوٹی میں اضافہ کرنا اور قومی راجدھانی میں آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے دلی سرکار کی اِس پہل کی تعریف کی۔ جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی سرکار  وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کے عین مطابق دلی کی کایا پلٹ کردے گی۔نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اجاگر کیا کہ دلی سرکار کا مقصد اِس سال کے آخر تک اِس طرح کی 2 ہزار سے زیادہ بسوں کو لانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں