ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 9:44 PM

printer

مرکزی وزیر ایل مروگن نےWAVES 2025 میں بھارت کے براہِ راست تقریبات کی معیشت بننے کے موضوع پر اپنی نوعیت کا پہلا وہائٹ پیپر جاری کیا ہے

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج ممبئی میں WAVES سربراہ کانفرنس کے دوران ’’براہِ راست تقریبات کی معیشت، کلیدی ترقی کیلئے ناگزیر‘‘ کے عنوان سے بھارت کا اپنی نوعیت کا پہلا وہائٹ پیپر جاری کیا۔ اِس میں تیزی کے ساتھ فروغ پانے والی براہِ راست تفریح پر مبنی بھارت کی صنعت کا جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور ابھرتے ہوئے رجحانات، ترقی کے مختلف راستوں اور مذکورہ سیکٹر کی لگاتار ترقی کیلئے اہم سفارشات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اِس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ سال 2024 میں بھارت کے براہِ راست منظم پروگراموں کے شعبے میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 13 ارب روپئے کا مالیہ حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاحت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے اور تقریباً پانچ لاکھ شائقین نے خاص طور پر موسیقی کے Live پروگراموں میں شرکت کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کیا۔
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج ممبئی میں آٹھویں قومی کمیونٹی ریڈیو کانفرنس کے دوران 12 ممتاز کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو دسویں قومی کمیونٹی ریڈیو ایوارڈز سے سرفراز کیا۔ عالمی آڈیو ویژوئل تفریحی سربراہ کانفرنس WAVES کے موقعے پر اطلاعات ونشریات کی مرکزی وزارت اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن نے اِس تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ایل مروگن نے ایورڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی کانفرنس کا مقصد اختراع، شمولیت اور اثرانداز ہونے کے توسط سے ملک میں کمیونٹی میڈیا شعبے کو مستحکم بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں