الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت آج دنیا میں دوسرا سب سے بڑا 5G مارکیٹ بن گیا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ سرکار کی جانب سے خاص توجہ دیئے جانے کے تناظر میں مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ مختلف شعبوں میں قریب قریب 11 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
جناب ویشنو نے زور دے کر کہا کہ بھارتی ریلویز اِس سال بار برداری کے معاملے میں دوسرا سب سے بڑا وسیلہ ثابت ہورہا ہے اور یہ ایک ارب 60 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اِس کے علاوہ، بندرگاہوں کو بھی تیز رفتار کے ساتھ فروغ مل رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 10 سال پہلے ملک میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ نہ کے برابر تھی لیکن آج یہ چوٹی کی برآمدی اشیاء اور سامان میں شامل ہے۔ جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ ساتھ امیر ممالک بھی ادائیگی سے متعلق بھارت کے UPI نظام کو اختیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ اِس سال بھارت پہلی ”Made in India Chip“ لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ x