ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 7, 2025 9:44 PM

printer

مرکزی وزیرِ صحت جے پی نڈا نے فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر موٹاپے کو کم کرنے کیلئے بیداری مہم کا آغاز کیا

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے صاف ستھری اور صحت مند خوراک کے ذریعے موٹاپے کو روکنے کی خاطر FSSAI کی بیداری پہل کا آغاز کیا ہے۔ آج بینگلورو میں اِس کا آغاز، عالمی فوڈ سیفٹی day کے موقع پر کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند معاشرے سے ہی ایک صحت مند ملک بنتا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو دوہرایا کہ بھارت کے وکست بننے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اُس کے عوام صحت مند رہیں۔ اِس کیلئے اُنہیں متوازن غذا اختیار کرنی چاہیے۔ صاف ستھری خورایک، سوچنے کی قوت بڑھاتی ہے اور اِس سے ہمارے کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

وزیر موصوف نے وہاں موجود لوگوں کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم نے تیل کے استعمال کو 10 فیصد تک کم کرنے کی بات کہی تھی۔  انہوں نے مشورہ دیا کہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں، اُسے calories میں ماپنا چاہیے۔ اِس سلسلے میں بیداری ہی ہمیں فٹ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے ڈبہ بند خوراک کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں