تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ سائنسدانوں، جدت طرازوں اور پالیسی سازوں کے لیے یہ نہایت ہی صحیح وقت ہے کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور سب کی شمولیت والا اِیکو نظام قائم کریں، جس سے کہ سب سے زیادہ کمزور افراد بااختیار بن سکیں۔حیدرآباد میں نوجوان سائنسدانوں کی بین الاقوامی کانفرنس اور گلوبل ینگ اکیڈمی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ ایک مقصد کے تحت اشتراک کریں۔ وزیر موصوف نے سائنس کو وِکست بھارت کے وژن اور انسانوں پر مرکوز ترقی کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جناب پردھان نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد، آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے کے لیے اتحاد، مشن لائف اور انڈیا سائنس اور ریسرچ فیلو شپ جیسے بھارت کے عالمی سائنسی روابط سے سائنس کے ذریعے Vishwa Bandhutva یعنی عالمی دوستی کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔x
Site Admin | June 10, 2025 2:46 PM
مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے سائنس کو، وِکست بھارت اور انسانوں پر مرکوز ترقی کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
