March 20, 2025 10:11 AM

printer

مرکزی سرکار نے مویشیوں سے متعلق شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کی خاطر نظرِ ثانی شدہ راشٹریہGokul مشن کو منظوری دے دی ہے۔ ڈیری کے فروغ سے متعلق نظرِ ثانی شدہ قومی پروگرام کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

 

حکومت نے مویشی پروری کے شعبے میں ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ راشٹریہ گوکل مشن کو منظوری دی ہے۔ ایک ہزار کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کے ساتھ نظر ثانی شدہ مشن کو نافذ کیا جائے گا۔ مرکزی کابینہ کے فیصلوں کے بعد کل شام نئی دلی میں نامہ نگارں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ  اس اسکیم سے دودھ کی پیداوار میں واضح طورپر اضافہ ہوگا۔  اس طرح کسانوں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔

SB Ashwani Vaishnaw

کابینہ نے ڈیری کی ترقی کے لئے نظر ثانی شدہ قومی پروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس کا مقصد ڈیری کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جدیدکاری کرنا ہے۔  اس سے ڈیری سیکٹر کی پائیدار ترقی اور پیداواریت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

مرکزی کابینہ نے بھیم UPI کی چھوٹی رقم کی لین دین کے فروغ کے لئے ایک ترغیباتی اسکیم کی بھی منظوری دی ہے۔   جناب اشونی ویشنَو نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے کاروباریوں کو مزید کسی اضافی جارچ کے UPI کی خدمات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت چھوٹے کارباریوں کو دوہزار روپے تک کے لین دین کیلئے   فی لین دین صفر اعشاریہ ایک پانچ فیصد کی شرح سے ترغیبات دی جائیں گی۔

SB Ashwani Vaishnaw

جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار نے ایک نئے Brownfield Ammonia Urea  کامپلیکس فرٹیلائزر پلانٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ پلانٹ آسام کے Namrup میں واقع برہمپُتر ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ کے موجودہ احاطے میں قائم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک میں بالخصوص شمال مشرقی خطے میں یوریا کی مقامی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھائے گا اور شمال مشرقی خطے کے علاوہ بہار، مغربی بنگال، مشرقی اترپردیش اور جھارکھنڈ میں یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھی پورا کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔