ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 9:51 AM

printer

مرکزی سرکار نے خصوصی اقتصادی زونس کیلئے کئی پالیسی رعایتوں کا اعلان کیاہے۔

مرکزی سرکار نے خصوصی اقتصادی زونس کیلئے کئی پالیسی رعایتوں کا اعلان کیاہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ تکنیک کی مینوفیکچرنگ، خاص طور پر سیمی کنڈکٹرس اور الیکٹرانک آلات کے شعبے میں مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگارسے-                         VC-

ان تبدیلیوں کا مقصد ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا، انضباطی رکاوٹوں کو کم کرنا اور عالمی سیمی کنڈیکٹر نظام میں بھارت کی پوزیشن کو مستحکم بنانا ہے۔ ایک اہم اصلاح کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے 2006 کے ضابطوں میں ضابطہ نمبر پانچ میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت سیمی کنڈیکٹر یا الیکٹرانکس آلات کی مینوفیکچرنگ کیلئے خصوصی اقتصادی زون کیلئے کم از کم آراضی کی ضرورت کو 50 ہیکٹیئر سے گھٹاکر 10 ہیکٹیئر کردیا  گیا ہے۔اس کے علاوہ ضابطہ نمبر سات میں بھی ترمیم کی گئی ہے، تاکہ منظوری سے متعلق بورڈ کو متعلقہ آراضی مرکزی یا ریاستی سرکار یا اُن کی مجاز ایجنسیوں کو پٹّے پر دیئے جانے یا رہن رکھے جانے کے معاملوں میں رعایت دینے کی اجازت ہوگی۔ ضابطہ نمبر 18 کے تحت ایک اہم تبدیلی کی رو سے اِن شعبوں میں خصوصی اقتصادی زون یونٹس متعلقہ محصولات ادا کرنے کے بعد اندرونِ ملک محصول کی شرح پر سامان فروخت کرسکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں