ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 2:50 PM

printer

مرکزی سرکار فوجداری نظامِ انصاف میں فارینسک شواہد پر مبنی طریقے کو ترجیح دے رہی ہے: امت شاہ

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار فوجداری نظامِ انصاف میں فارینسک شواہد پر مبنی طریقے کو ترجیح دے رہی ہے۔ وہ آج کولکاتہ میں Rajarhat کے مقام پر مرکزی فارینسک سائنس لیباریٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ فارینسک بنیادی ڈھانچے کی تشکیلِ نو، اِس کوشش کا اہم حصہ ہے۔ وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے پورے ملک میں فارینسک صلاحیت کو مستحکم بنانے کا تہیہ کررکھا ہے کیونکہ منصفانہ اور صحیح فیصلوں کیلئے سائنسی شواہد ضروری ہیں۔ جناب امت شاہ مغربی بنگال کے دو دن کے دورے پر کَل رات کولکاتہ پہنچے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں