ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 2, 2025 9:28 PM

printer

مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج نئی دلّی میں جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں ہریانہ اور راجستھان کے کچھ ـــحصوں کی پانی کی فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے اگلے آٹھ دن تک بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ، BBMB سے اضافی ساڑھے چار ہزار Cusecs پانی چھوڑے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج نئی دلّی میں جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں ہریانہ اور راجستھان کے کچھ ـــحصوں کی پانی کی فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے اگلے آٹھ دن تک بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ، BBMB سے اضافی ساڑھے چار ہزار Cusecs پانی چھوڑے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران بھاکڑا ڈیمس سے اضافی پانی چھوڑنے کے بورڈ کے فیصلے پر عمل آوری کا مشورہ دیا گیا۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی کہ ڈیمس کے بھر جاے کی مدّت تک بورڈ یہ اضافی پانی پنجاب کو فراہم کریگا تاکہ اسکی اضافی ضروریات کو پورا کیا جاسکے وہیں ہریانہ کو اضافی پانی چھوڑنے سے متعلق طریقہ کار طئے کرنے کیلئے بورڈ فوری طور پر میٹنگ منعقد کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں