مدھیہ پردیش میں حکومت نے فصل کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ کاشت کے بعد کھیتوں میں پرالی جلانے کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں لیا گیا۔ حکومت نے یہ بھی وضاحت کی کہ کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو مکھیہ منتری کسان کلیان اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Sanjeev Sharma
کھیتوں میں فصل کے باقیات جلانے سے مٹی میں موجود غذائی اجزاء تباہ ہو جاتے ہیں اور زمین کی زرخیزی بھی کم ہو جاتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو مکھیہ منتری کسان کلیان یوجنا کے تحت دی جانے والی 6 ہزار روپے کی رقم نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ کسان اپنی فصل کو کم از کم امدادی قیمت پر فروخت بھی نہیں کر سکیں گے۔
ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا، جس کے ذریعے ماحولیات، مٹی کے تحفظ اور زمین کی ذرخیزی برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سال اب تک مدھیہ پردیش میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 17 ہزار سے زیادہ معاملے پائے گئے ہیں، جس کے تحت سو سے زیادہ FIR درج کی گئی ہیں اور 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔