محکمہ موسمیات نے آج مہاراشٹر خطے، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں بھی بہت شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ توقع ہے کہ اتراکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھراپردیش، جھارکھنڈ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ودربھ اور مغربی مدھیہ پردیش میں اسی طرح کے حالات بنے رہیں گے۔ شمال مشرقی بھارت میں اگلے سات دن کے دوران ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوگی، ساتھ ہی بجلی کڑکنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑیں گے۔ محکمہ موسمیات نے کل مغربی راجستھان میں گرم ہوا چلنے کے علاوہ دھول بھری آندھی چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Site Admin | May 29, 2025 3:19 PM
محکمہ موسمیات نے آج مہاراشٹر خطے، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
