محکمہ دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں خود انحصاری بہت اہم ہے، کیونکہ نہ صرف یہ ملک کی اسٹریٹجک خود مختاری کو برقرار رکھتی ہے، بلکہ وکست بھارت کے وسیع ہدف کو بھی حاصل کرنے کیلئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ نئی دلّی میں ڈیفنس کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت-2015 میں مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست تھا، لیکن آج وہ مصنوعات برآمد کرنے والے سرفہرست 25 ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ 100 سے زیادہ بھارتی کمپنیاں 100 سے زیادہ ممالک کو آج میزائل، راکٹ لانچر، Simulators، بکتر بند گاڑیاں، Dornier طیارے، مختلف قسم کے جہاز اور ساحل پر گشت لگانے والی کشتیاں برآمد کررہی ہیں۔×
Site Admin | May 31, 2025 3:12 PM
محکمہ دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ دفاع کے شعبے میں خود انحصاری بہت اہم ہے
