امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائک جانسن نے کہا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اُس کا ساتھ دینے کی پوری کوشش کرے گا۔ کل امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے دیے گئے بیان پر رائے زنی کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کو، امریکہ کا ایک بہت اہم شراکت دار قرار دیا۔انہوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز رہیں گے۔جناب جانسن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اُس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | May 6, 2025 2:42 PM
مائک جانسن نے کہا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اُس کا ساتھ دینے کی پوری کوشش کرے گا
