لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ بھارت اپنے نوجوانوں کی صلاحیت اور تکنیکی اختراع کی بدولت موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر اُبھررہا ہے۔ IIT جودھپور میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب برلا نے سماجی، معاشی اور تکنیکی ترقی میں بھارت کے نوجوانوں کے اہم رول کی ستائش کی۔ ملک کی ترقی کو نئی شکل دینے میں بھارتی نوجوانوں کے اہم رول کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب برلا نے اُن پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہبود اور بہتری کیلئے جدید طرز کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ جناب اوم برلا نے کہا کہ بھارت کے نوجوان اب تیزی کے ساتھ ملازمت کے خواہشمند ہونے کی بجائے ملازمت دینے والے بن رہے ہیں اور اِس کایا پلٹ میں IIT ادارے اہم رول ادا کررہے ہیں۔
جناب اوم برلا نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ہُنرمند اور اختراعی بھارتی نوجوانوں کی مانگ بڑھنے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ اُن کی ہنرمندی اور صلاحیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ جناب برلا نے اُن کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک وکست بھارت کی سمت سفر میں سرگرم رول ادا کریں۔×