لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا ہے کہ بھارت، دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، آج کی دنیا میں عالمی امن، استحکام اور انسانی حقوق کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقی پسند ملکوں کو متحد ہوکر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ایک مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنی چاہیے۔ جناب برلا نے یہ بات، پرتگال کے شہر لزبن میں پرتگال کی اسمبلی کے صدر Jose Pedro Agular-Branco کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے دوران کہی۔ جناب برلا، گیارہویں برکس پارلیمانی فورم کی میٹنگ میں بھارتی پارلیمانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جو برازیل کے شہر Brasilia میں آج شروع ہوئی ہے اور جمعے تک جاری رہے گی۔
Site Admin | June 3, 2025 10:07 PM
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا ہے کہ بھارت، دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے
