ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 4:40 PM

printer

لداخ میں شدید برفباری سے کرگل میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

لداخ میں شدید برفباری سے کرگل میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اپریل مہینے کے اواخر میں برفباری ہو۔ اِس برفباری سے ضلعے میں درختوں، املاک اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور دشوار حالات کے باوجود خدمات بحال کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

موسمیات محکمے نے برف کے تودے گرنے اور اچانک سیلاب آنے کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ لوگوں کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے خطرے کے تناظر میں غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں