ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 6, 2025 10:42 AM

printer

قوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گتریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے  اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گتریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے  اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا، ناقابل قبول ہے اور حملے کے ذمہ دار افراد کو معتبر قانونی طریقے سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دور کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی بند کمرے کی میٹنگ سے قبل صحافیوں سے کہی۔ جناب گُتریس نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کیلئے تیار ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آسکے نیز سفارتکاری اور امن کیلئے تجدید عہد کو فروغ حاصل ہوسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں