آج ملک کے مختلف حصوں میں، مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔ آج صبح عقیدت مندوں نے ملک کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں بڑی تعداد میں نمازِ دوگانہ ادا کی۔ بعد میں ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ راجدھانی دلی میں، جامع مسجد شاہی عیدگاہ اور فتح پوری مسجد میں نمازیوں کے بڑے بڑے اجتماعت ہوئے۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ائمہ حضرات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھیں اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ عید منائیں۔ خدا کے حکم پر عمل کرتے ہوئے حضرت ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی قربانی دینے کے لیے جس آمادگی کا اظہار کیا اسی کی یاد میں عیدقرباں منائی جاتی ہیں۔ملک کے مختلف حصوں سے نمازِ عید کے اجتماعات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اِس موقعے پر صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ رہنماؤں نے اس تہوار کو قربانی، عقیدے اور انسانی اقدار کی علامت قرار دیا۔ یہ تہوار معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا بھی پیغام دیتا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اِس موقعے پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
Site Admin | June 7, 2025 2:14 PM
قربانی کا تہوار، عید الاضحی آج ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت اور جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے
