قبائلی امور کے وزیر Jual Oram نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دہائی کے دوران قبائلی آبادی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے متعدد پہلوؤں کا آغاز کیا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے برادریوں کی فلاح وبہبود سے متعلق نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ PM- Janman کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 75 خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پہل کیلئے مرکزی حکومت 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے کیلئے عہد بستہ ہے اور اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ قبائلی برادریاں ترقیاتی پروگراموں سے مستفید ہوں۔×
Site Admin | May 27, 2025 10:54 AM
قبائلی امور کے وزیر Jual Oram نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دہائی کے دوران قبائلی آبادی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے متعدد پہلوؤں کا آغاز کیا ہے
