بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن، فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن PFF کو معطل کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنے دستور میں ترمیم کرنے میں ناکام رہی، جو ملک میں منصفانہ اور بلا روک ٹوک کھیل منعقد کرانے کیلئے درکار تھی۔ فِیفا نے کہا ہے کہ پاکستان اُس وقت تک معطل رہے گا، جب تک کہ PFF کانگریس ضروری ترمیم نہیں کر دیتی۔ 2017 کے بعد سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تیسری بار معطل کیا گیا ہے۔ جون 2019 کے بعد سے پاکستان کے فٹبال کا انتظام، فیفا کی مقرر کردہ Normalisation کمیٹی کرتی ہے، البتہ کمیٹی فٹبال کے نظام سے متعلق منصوبوں کو مؤثر طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں Normalisation کمیٹی کی قیادت اور رکنیت میں کئی تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے فٹبال کے نظام میں اہم معاملات اب تک حل نہیں کیے گئے ہیں۔
Site Admin | February 7, 2025 9:17 PM
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا ہے