فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دوی ویدی منگل کو پہلگام میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج صبح سرینگر پہنچے۔ اُنھیں سرینگر کے فوجی جنرل کے کمانڈنگ دفتر نے صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اُنھیں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی نیز کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی پاکستانی فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ جنرل دوی ویدی نے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بعد کے حالات میں مجموعی حفاظتی صورتحال پر بات چیت کی۔ امید ہے کہ فوج کے سربراہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلعے میں Biasran جنگلاتی گاؤں میں اُس جگہ کا دورہ کریں جہاں پہلگام حملہ ہوا تھا۔
اسی دوران ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلعے میں کنٹرول لائن کی بہت سی جگہوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔