فرانس کی فضائی بڑی کمپنی Dasault Aviation اور بھارت کی Tata Advanced Systems Limited نے 4 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد رافال لڑاکا طیارے کا حصہ مشترکہ طور پر بھارت میں تیار کرنا ہے۔
جس کے بعد اِس اہم حصے کی تیاری پہلی بار فرانس سے باہر ہونے لگے گی۔
یہ ملک کی فضائی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور عالمی سپلائی Chain میں مدد کے تئیں ایک اور اہم قدم ہے۔کمپنیوں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت، بھارت کے فضائی بنیادی ڈھانچے میں، ایک خاطر خواہ سرمایہ کاری کی عکاس ہے اور یہ اتنہائی سمٹے ہوئے انداز میں مصنوعات سازی کے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گی۔
اس شراکت داری کے تحت Tata Advanced Systems حیدرآباد میں لڑاکا ہوائی جہاز تیار کرنے کا یہ مرکز قائم کرے گا۔ سمجھوتے کے مطابق امید ہے کہ طیاروں کے یہ اہم حصے 2028 میں تیار ہونے لگیں گے اور یہ بھی امید ہے کہ ہر مہینے دو طیاروں کے اہم حصے تیار ہونے لگیں گے۔ بھارت میں فرانس کے سفیر نے دونوں کمپنیوں کے درمیان اس تاریخی شراکت داری کا خیرمقدم کیا ہے۔