بھارت نے پچھلے دس برس میں کامیابی کے ساتھ 17 کروڑ دس لاکھ لوگوں کو انتہائی غربت کی سطح سے باہر نکالا ہے۔ عالمی بینک کی اِسپرنگ2025کی غربت اور مساوی مواقع سے متعلق رپورٹ کے مطابق اترپردیش، مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش میں انتہائی غریبی کی صورتحال میں مجموعی طور پر دو تہائی کی کمی آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں انتہائی غریبی کی صورتحال 2011-12 میں 18 اعشاریہ چار فیصد سے بیحد کم ہوکر 2022-23 میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی جبکہ شہری علاقوں میں اِسی مدت کے اعداد وشمار کے مطابق غربت دس اعشاریہ سات فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں روزگار میں ترقی کے مثبت رجحانات نظر آتے ہیں، بالخصوص 2021-22 سے۔ رپورٹ میں اپنے خود کے روزگار بالخصوصی دیہی کارکنوں اور خواتین کے روزگار میں بڑھوتری کو بھی دکھایا گیا ہے جس سے اقتصادی شراکت داری کے تئیں اُن کی خدمات کا اظہار ہوتا ہے۔
Site Admin | April 26, 2025 9:48 PM
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پچھلے دس برس میں17 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت کی حالت سے کامیابی کے ساتھ باہر نکالا ہے
