ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 3:11 PM

printer

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں اور سرکاری اداروں اور اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کے منصوبوں کے خلاف امریکہ اور یوروپی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

امریکہ میں لاکھوں لوگ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں اور سرکاری اداروں اور اہلکاروں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکہ کی سبھی 50 ریاستوں میں یہ مظاہرے ہورہے ہیں اور عالمی سطح پر بھی جمہوریت نواز تحریک اِس احتجاج کا اہتمام کررہی ہے۔

بڑے پیمانے پر یہ مظاہرے پورے امریکہ میں ریاستی راجدھانیوں، وفاقی عمارتوں، امریکی کانگریس کے دفاتر، سوشل سکیورٹی ہیڈکوارٹرس، پارکس اور سِٹی ہالز میں ہوئے ہیں۔ سب سے بڑا احتجاج واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال میں ہوا، جہاں لاکھوں مظاہرین نے حصہ لیا۔ یوروپی شہروں میں بھی سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

برلِن میں مظاہرین تختیاں لئے ہوئے تھے، جن میں جرمنی میں رہنے والے امریکیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے وطن میں افراتفری کے خاتمے کیلئے احتجاج کریں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اُن کے تین مطالبے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ میں بدعنوانی کا سلسلہ بند ہو، طبی امداد، سوشل سکیورٹی اور اُن دیگر پروگراموں کیلئے وفاقی فنڈس میں کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے، جن پر عوام انحصار کرتے ہیں، نیز غیرملکی افراد، مخنث لوگوں اور دیگر برادریوں پر حملے روکے جائیں۔

اُدھر وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ سوشل سکیورٹی، طبی حفظانِ صحت اور طبی امداد اہل اور مستحق افراد کو ہی دی جائے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں