ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی آج کی دنیا میں بھارت ترقی کی ایک درخشاں مثال ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی آج کی دنیا میں بھارت ترقی کی ایک درخشاں مثال ہے۔   انہوں نے کل Bratislava میں سلوواکیہ-بھارت کاروباری فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی، جس کا اہتمام امور خارجہ کی وزارت نے کیا تھا۔ محترمہ دروپدی مرمو نے سلوواکیہ کے کاروباری افراد کو Make in India پروگرام میں شامل ہونے کے لیے مدعو بھی کیا۔

صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے باصلاحیت اور ہُنرمند افراد سلوواکیہ کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ تاریخی شہر Nitra میں واقع Jaguar Land Rover فیکٹری دیکھنے بھی گئیں۔ سلوواکیہ کے صدر Peter Pellegrini بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

بعد میں محترمہ دروپدی مرمو نے Bratislava میں بھارتی برادری کے لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ترقی کے ایسے دور سے گزر رہا ہے، جس سے تحریک حاصل ہوتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک بھارت دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں