ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 9:42 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پدم ایوارڈ پیش کئے۔ Gastroenterologist ڈی ناگیشور ریڈی، سابق ہاکی کھلاڑی پی آر شری جیش، کرکٹر روی چندرن اشون اور فلمساز شیکھر کپور، پدم ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں شامل ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں پہلی Civil Investiture Ceremony کے موقع پر 71 سرکردہ شخصیات کو سال 2025 کیلئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔ اِن میں سے چار کو پدم وبھوشن، دس کو پدم بھوشن اور57 شخصیات کو پدم شری اعزاز دیا گیا۔ طب کے شعبے میں ڈی ناگیشور ریڈی اور آرٹ کے شعبے میں ڈاکٹر لکشمی نارائن سبرامنیم کو اُن کی خدمات کیلئے پدم وبھوشن سے نوازا گیا، جبکہ ایم ٹی واسودیون نائر اور اوسامو سوزوکی کو بعد از مرگ پدم وبھوشن دیا گیا۔

        جن لوگوں کو پدم بھوشن دیا گیا اُن میں نندامُری بالا کرشن، شیکھر کپور، بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سری جیش پی آر شامل ہیں جبکہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کو بعد از مرگ پدم بھوشن دیا گیا۔

        جن لوگوں کو پدم شری سے نوازا گیا اُن میں کرکٹر روی چندرن اَشون، SBI کی سابق سربراہ ارون دَھتی بھٹا چاریہ، اسٹیفن Knapp، رونو مجمدار اور کلاسیکی گلوکارہ ڈاکٹر کے اومن کُٹّی اَمّا شامل ہیں۔

        اس موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ سمیت مرکزی وزرا اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ آرٹ، سوشل ورک، عوامی معاملات، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت اور صنعت، میڈیسن، ادب اور تعلیم، کھیل اور سول سروس سمیت مختلف شعبوں میں یہ انعامات دیئے گئے۔

        آکاشوانی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے پدم شری ایوارڈ یافتہ SBI کی سابق چیئرمین ارُن دَھتی بھٹا چاریہ نے کہا کہ اُنھیں جن دھن اسکیم کو وسعت دینے میں اُن کی خدمات کیلئے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

        کرناٹک گلوکارہ ڈاکٹر کے اومن کُٹّی اَمّا کو آرٹ کے شعبے میں اُن کی خدمات کیلئے پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے اُن دنوں کو یاد کیا جب وہ آل انڈیا ریڈیو پر کام کرتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے کیریئر کو شکل وصورت عطا کرنے میں اِس سرکاری نشریے کا بہت اہم رول ہے۔

        امریکہ کے مصنف اسٹیفن Knapp اِس برس کے71 پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ آکاشوانی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے اُن کی تصانیف کا اعتراف کرنے کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں