ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 7, 2025 9:47 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے اِس تہوار کو قربانی، عقیدے اور انسانی اقدار کی علامت قرار دیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار، معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ بے لوث اور وقف کردینے کی اقدار کو اپناتے ہوئے ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے کیلئے مل کر کام کریں۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دعا کی یہ بابرکت موقع  خوشی، خوشحالی اور شہریوں کی زندگیوں پر مثبت اثرا ڈالنے کے مواقع لے کر آئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں