ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 9:53 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عالمی اہمیت کے حامل معاملات اور اقوام متحدہ جیسے کثیر رخی فورم پر بھارت کے موقف کی مسلسل حمایت کیے جانے کیلئے پیراگوئے کا شکریہ ادا کیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عالمی اہمیت کے حامل معاملات اور اقوام متحدہ جیسے کثیر رخی فورم پر بھارت کے موقف کی مسلسل حمایت کیے جانے کیلئے پیراگوئے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ راشٹرپتی بھون میں پیراگوئے کے صدر Seantiago Pena Palacios کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہاکہ بھارت اور پیراگوئے کے درمیان تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کی سختی سے مذمت اور پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد یکجہتی کے پیغام کیلئے پیراگوئے کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دونوں ممالک جمہوریت، انسانی حقوق، قانون کی بالادستی، اظہار رائے کی آزادی، امن، خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے احترام جیسے اصولوں اور اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اِس بات سے بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اِس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ یہ دورہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے شعبوں میں تعاون کے نئے باب کھولنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ صدر مرمو نے کہاکہ عالمی جنوب کے حصے کے طور پر بھارت اور پیراگوئے کو یکساں ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اِن چیلنجوں سے نمٹنے کا ہمارا نقطہئ نظر بھی کافی حد تک یکساں ہے۔ یعنی، تعلیم، روزگار اور صلاحیت سازی میں سرمایہ کاری کرنا، جس سے اقتصادی طور پر با اختیار بنایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں