صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج گوا کے لوگوں کو اُن کے یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر انہوں نے گوا کے مالامال ثقافتی ورثے، خوبصورت ساحلوں، گرم جوشی کے ساتھ کی جانے والی میزبانی اور توجہ کے دیگر مراکز کو اُجاگر کیا، جن کے سبب دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ گوا خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا اور وِکست بھارت میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
Site Admin | May 30, 2025 3:03 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج گوا کے لوگوں کو اُن کے یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے
