صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نرسنگ پیشے سے وابستہ 15 اہلکاروں کو National Florence Nightingale ایوارڈس 2025 پیش کیے۔ یہ ایوارڈ، نرسنگ کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے لیے دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا، وزرائے مملکت انوپریا پٹیل اور پرتاپ راؤ جادھو بھی موجود تھے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے سال 1973 میں نیشنل فلورینس Nightingale ایوارڈس شروع کیے تھے۔ تاکہ سماج کے لیے نرسوں اور نرسنگ پیشے سے وابستہ اہلکاروں کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔
Site Admin | May 30, 2025 3:05 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نرسنگ پیشے سے وابستہ 15 اہلکاروں کو National Florence Nightingale ایوارڈس 2025 پیش کیے
