صدر جمہوریہ دروپدی مرمو دو ملکوں پرتگال اور سلوواکیہ کے اپنے تاریخ ساز دورے کے بعد کل رات نئی دلی واپس آگئی ہیں۔
دورے کے دوران انھوں نے اعلیٰ سطح کی میٹنگوں میں شرکت کی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ سلوواکیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران صدر جمہوریہ مرمو نے سلوواکیہ کے اپنے ہم منصب Peter Pellegrini، وزیراعظمRobert Fico اور پارلیمنٹ کے اسپیکر و دیگر ممتاز شخصیتوں سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے وسیع موضوعات پر تبادلہئ خیال کیا۔
صدرِ جمہوریہ پرتگال کے دورے کے بعد سلوواکیہ پہنچیں۔ یہ کسی بھارتیہ صدر کا جنوبی یوروپی ملک کا گذشتہ 27 برسوں میں پہلا دورہ تھا۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور یوروپی یونین آزاد تجارت معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔x