ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 27, 2025 10:18 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام راشٹرپتی بھون میں ایوارڈس دینے کی دوسری سول تقریب میں پدم ایوارڈس پیش کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام راشٹرپتی بھون میں ایوارڈس دینے کی دوسری سول تقریب میں پدم ایوارڈس پیش کریں گی۔ پدم ایوارڈس ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈس میں ایک ہیں، جو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، تین زمروں میں عطا کئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈس آرٹ، سوشل ورک، عوامی اُمور، سائنس اور انجینئرنگ، صنعت اور تجارت، میڈیسن، ادب اور تعلیم، کھیل کود اور سول سروس سمیت مختلف شعبوں اور عہدوں کیلئے دیئے جاتے ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔

V/C –  Aman

حکومت نے اس سال 139 پدم ایوارڈس کا اعلان کیا ہے، جن میں 7 پدم وبھوشن، 19 پدم بھوشن اور 113 پدم شری ایوارڈس شامل ہیں۔ ایوارڈس عطا کرنے کی پہلی تقریب کے دوران، صدر جمہوریہ نے سال 2025 کیلئے 71 سرکردہ شخصیات کو پدم ایوارڈس تفویض کئے۔ ایوارڈس عطا کرنے کی دوسری تقریب میں 688 سرکردہ شخصیات کو پدم ایوارڈس سے نوازا جائے گا۔ ان شخصیات میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا جگدیش سنگھ Khehar اور Kumudni رجنی کانت Lakhia کو بالترتیب عوامی امور اور آرٹس کے شعبوں میں ان کی خدمات کیلئے پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔ جتن گوسوامی، کیلاش ناتھ دیکشت اور سادھوی Ritambra کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا، جبکہ مشہور ماہر معاشیات Bibek Debroy کو یہ ایوارڈ بعد از مرگ دیا جائے گا۔ Mandaکرشن مدیگا، ڈاکٹر میراج بھاٹیا، سنت رام دیسوال اور سید عین الحسن ان شخصیات میں شامل ہیں، جنہیں پدم شری سے سرفراز کیا جائے گا۔

دلّی سے امن یادو کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں