ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے اس حملے کو وحشیانہ اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ اور غیر انسانی حرکت ہے، جس کی ہر طرف سے مذمت کی جانی چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بے قصور شہریوں پر حملہ، انتہائی حولناک ہے اور اسے انجام دینے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اُن لوگوں کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا، جو اپنے عزیزوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

جناب دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ تشدد کی اس طرح کی حرکتیں، قابلِ مذمت ہیں اور اِن کی سخت ترین انداز میں مذمت کی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اِن لوگوں کا یہ شیطانی ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے اُن لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اس حملے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نیز پارٹی سے قطع نظر رہنماؤں نے اس    دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

مرکزی وزیر اور BJP صدر جگت پرکاش نڈّا نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت، دہشت گردی کے تئیں ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور اس گھناؤنی حرکت میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بے قصور شہریوں پر یہ حملہ بزدلانہ اور انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بھی اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں