ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 2:59 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر اور وزیر اعظم نے آج تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی شاندار ثقافتی وراثت رہی ہے اور وہاں معاشی اور تکنیکی ترقی کا متحرک اور جدید طرز کا نظام بھی موجود ہے۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست اپنی منفرد ثقافتی شناخت کے لیے جانی جاتی ہے اور اُس نے ترقی اور بہبود کے تئیں اپنے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں قابل قدر پیش رفت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست، قومی ترقی میں بیش بہا دَین کیلئے جانی جاتی ہے اور گزشتہ دہائی کے دوران سرکار نے ریاست کے لوگوں کیلئے رہن سہن میں سہولت کو بڑھانے کی خاطر کئی اقدامات کئے ہیں۔ جناب مودی نے ریاست کے لوگوں کی کامیابی اور اُن کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں