ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 9:56 PM

printer

شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بچائو اور راحت کی کارروائیاں جاری ہیں

موسلادھار بارش اور سیلاب نے شمال مشرقی ریاستوں میں معمول کی زندگی میں خلل ڈالا ہے۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے آسام ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ میں کَل دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش میں، 10 اضلاع کیلئے اورینج الرٹ ، جبکہ 14 اضلاع کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ Lohit ضلعے میں Lohit دریا اور اُس کی معاون ندیاں طغیانی پر ہیں اور پانی کی سطح میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔ منی پور میں، امپھال مشرق اور مغرب اضلاع کے مختلف مقامات پر دریا طغیانی پر ہیں اور پانی کناروں سے باہر بہہ رہا ہے۔ ناگالینڈ میں، مسلسل بارش سے بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے سے کوہیما ضلعے کے تحت Kisama کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 2 کا رابطہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے، جو ناگالینڈ – منی پور سڑک رابطہ فراہم کرتا ہے۔
آسام میں آج سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین رہی کیونکہ ریاست کے زیادہ تر حصوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ 17 اضلاع کے تقریباً چار لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 54 ریونیو سرکل کے کُل 758 گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور ریاست بھر کے فصل کے تقریباً ساڑھے تین ہزار ہیکٹیئر رقبے کو نقصان پہنچا ہے۔
آسام کے آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے مطابق ریاست میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ سبھی اضلاع میں52 راحتی کیمپ اور103 امداد تقسیم کرنے والے مراکز قائم کئے ہیں اور SDRF کی ٹیموں کو بھی راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں لگایا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے کسی ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے آج سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لَکھیم پور ضلعے کا دورہ کیا۔ Naoboicha کے اپنے دورے کے دوران، وزیرِ اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ مکینوں سے بات چیت کی اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے سبھی ضروری مدد اور تعاون دیا جائے گا۔ جناب سرما نے اروناچل پردیش میں واقع باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب سیلاب کی خراب صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لَکھیم پور کے Lilabari میں Ranganadi پاور پلانٹ کے NEEPCO حکام کے ساتھ بھی جائزہ میٹنگیں کیں۔
بھارت کے محکمۂ موسمیات کے گواہاٹی میں واقع موسمیات کے علاقائی مرکز نے کہا ہے کہ آسام کے زیادہ تر مقامات پر اوسط بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
ریاست بھر کے کئی ضلعوں میں سیلاب سے پشتوں، سڑکوں، پُلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ برہمپتر اور اُس کی معاون Dhansiri اور Kopili ندیاں خطرے کے نشان اوپر بہہ رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں