شمالی ریلوے نے کٹرہ سے سرینگر کے درمیان وندے بھارت ریلوے خدمات شروع کردی ہیں۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، جس کا افتتاح وزراعظم نریندر مودی نے 6 جون کو کیا تھا، ریل کے ذریعہ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑتی ہے۔
کٹرہ سے بارہمولہ کو جانے اور آنے والے مسافروں نے اس سروس کے شروع ہونے پر بے حد جوش وخروش کا اظہار کیا ہے، جن میں زیادہ تر نے کہا کہ وہ ریل سے کشمیر جانے کے اس موقع کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ کَل شام ٹرینوں کے اپنی منزلوں پر پہنچنے کے ساتھ ہی شروع ہوئی اس سروس کا پہلا دن خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ عوام میں بے حد خوشی دیکھی جارہی ہے۔ لوگوں نے ٹرین کا افتتاح ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی زیادہ تر سیٹیں بک کرالی تھیں۔