ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 9, 2025 9:32 AM

printer

سکّم کے، 28 شہریوں اور 20 فوجیوں کو، زمینی تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں سے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ علاقوں میں پہنچایا گیا

شمالی سکم میں Chaten علاقے میں پھنسے ہوئے کم از کم 28 افراد اور 20 فوجی اہلکاروں کو کَل ایک ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا، کیونکہ خطے میں سڑک رابطہ، شدید بارش کے سبب مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر نے ٹورسٹ ٹیکسی ڈرائیوروں، بچوں اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل 28 شہریوں کو پہلی اُڑان کے ذریعے Chatenسے بحفاظت نکالا گیا، جبکہ فوج کے 20 اہلکار دوسری پرواز سے Pakyong Greenfield  ہوائی اڈے لوٹ آئے۔ MI-17 ہیلی کاپٹر کو بھی Chaten میں پھنسے ہوئے فوجی عملے کیلئے لازمی اشیا کی سپلائی کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔

سکم حکومت نے فوری راحت فراہم کرنے اور خطے میں مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے۔

حال ہی میں خراب موسم کے پیش نظر راحت کی مربوط کارروائی اور بحفاظت لوگوں کو نکالنے کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوپائی۔ خراب موسم کی وجہ سے خطے میں سڑک رابطے میں خلل پڑا تھا اور وہاں تک رسائی مشکل ہوگئی تھی۔ شمالی سکم شدید بارش کے سبب مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے سڑک اور ٹیلی مواصلات کے رابطے میں  رخنہ پڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں