ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 9:52 PM

printer

سکّم میں ریاستی حکومت، سیلاب سے متاثرہ ریاست کے شمالی حصے میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے سبھی ممکن ممکن اقدامات کر رہی ہے

سکّم میں ریاستی حکومت، سیلاب سے متاثرہ ریاست کے شمالی حصے میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے سبھی ممکن ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے آج اِس سلسلے میں اعلیٰ سطحی ایمرجنسی میٹنگ کی صدارت کی اور مَنگن ضلعے کی سنگین صورتحال کا جائزہ لیا۔

اِس دوران 100 سے زیادہ پھنسے ہوئے سیاح، Chaten سے Lachen پہنچنے میں کامیاب رہے۔ وزیر اعلیٰ تمانگ نے متعلقہ ایجنسیوں کے قریبی تال میل کے ساتھ راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں فوری تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اِدھر آسام کے اکیس ضلعوں میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے 6 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست میں سیلاب سے وابستہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے، جن میں چھ لوگوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جان گنوائی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں