ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 9:53 AM | Sikkiim IAF

printer

سکم میں Lachen اور چٹین سے لوگوں کی منتقلی کا عمل، خراب موسم کے سبب ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

سکم میں Lachen اور چٹین سے لوگوں کی منتقلی کا عمل، خراب موسم کے سبب ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اپنا کام شروع نہیں کرسکے ہیں، البتہ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اور NDRF کی ٹیمیں منگن ضلعے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ کَل بھارتی فضائیہ اور NDRF کی ٹیموں نے 34 افراد کو محفوظ جگہ پر پہنچایا تھا۔

منگن کے ضلع کلکٹر اننت جین نے بتایا کہ لاچین میں تقریباً 130 سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب لوگ محفوظ ہیں اور اپنے ہوٹلوں میں رُکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاچین میں موبائل رابطوں سے رکاوٹ آگئی ہے لیکن اُن لوگوں سے بات چیت NDRF کے سیٹ لائٹ فون کے ذریعے جاری ہے۔

سیاحت کے محکمے نے سیاحوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ لاچین اور لاچُنگ جانے والی سڑکوں کو زمینی تودے کھسکنے کے سبب عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے لیکن سکم کی دوسری جگہوں پر جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

گورنر اوم پرکاش ماتُھر نے کَل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گینگ ٹاک ضلعے میں سِنگھتم کا دورہ کیا۔ گورنر نے مقامی لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ چوکنا رہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ انہیں پوری مدد فراہم کرے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں