ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 3:03 PM

printer

سکم سرکار نے مٹی کے تودے گرنے سے متاثر چاٹین سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے مقامی افراد اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو بچاکر نکالا ہے۔

سکم میں Mangan ضلع کے Chaten علاقے میں پھنسے ہوئے 28 افراد کو بچاکر نکال لیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ سکم حکومت نے وہاں پھنسے ہوئے مقامی افراد، سیاحوں، ٹیکسی ڈرائیوروں اور سرکاری افسران کی فوری درخواست پر عمل کرتے ہوئے، ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 28  افراد کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا ہے۔ ان میں تین نابالغ افراد بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی افراد Pakyong گرین فیلڈ ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ اس علاقے میں پھنسے افراد کو فوری طور پر انخلاء میں سہولت کی غرض سے آج ایک خصوصی ہیلی کاپٹر متعین کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے، جمعہ کو Chaten  میں پھنسے سبھی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر سے نکال لیا گیا تھا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں