ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 3:05 PM

printer

سپریم کورٹ آج اُن درخواستوں کی سماعت کرنے والی ہے، جن میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کیاگیا ہے

سپریم کورٹ آج اُن درخواستوں کی سماعت کرنے والی ہے، جن میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کیاگیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشوناتھن پر مشتمل ایک بنچ اب سے کچھ دیر بعد 2 بجے اِس معاملے کی سماعت کرے گی۔ بنچ نے گزشتہ مہینے کی 17 تاریخ کو اپنی سماعت کے دوران یہ واضح کردیا تھا کہ آج ابتدائی نوعیت کی سماعت ہوگی اور اگر ضروری ہوا تو عبوری احکامات جاری کئے جائیں گے۔ پچھلی سماعت میں عدالت عالیہ کی جانب سے کچھ نکات پر تشویش کا اظہار کئے جانے کے بعد مرکزی سرکار نے ترمیمی ایکٹ کی کچھ متنازعہ دفعات پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں