ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

سنگاپور کے عوام ملک کی نئی پارلیمنٹ منتخب کرنے    کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ 

سنگاپور کے عوام ملک کی نئی پارلیمنٹ منتخب کرنے    کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔  بھارتی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 5 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔    32 حلقوں پر مشتمل 92 سیٹوں کے لیے 2 آزاد امیدواروں سمیت 11 پارٹیوں کے کُل 206 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس سال 27 لاکھ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے مجاز ہیں۔

حکمراں پیپلز ایکشن پارٹی 1965  میں سنگاپور کی آزادی کے بعد سے سبھی انتخابات میں کامیاب رہی ہے البتہ اس مرتبہ اہم اپوزیشن ورکرز پارٹی اور سنگاپور ڈیموکریٹک پارٹی حکمراں PAP کے سامنے اہم چیلنج ہیں۔

پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں