سری لنکا میں مقامی سرکاری انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ مختلف ضلعوں میں الگ الگ تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ زیادہ تر ضلعوں میں صبح 10 بجے تک 10 سے 15 فیصد پولنگ کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ البتہ واوونیا میں 20 فیصدسے زیادہ اور جافنا میں 6فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہ انتخابات ایک سال کے اندر اندر ملک گیر سطح پر کرائے جانے والے تیسرے انتخابات ہیں۔ پچھلے انتخابات صدر اور پارلیمنٹ کے لیے کرائے گئے تھے۔
Site Admin | May 6, 2025 2:53 PM
سری لنکا میں مقامی سرکاری انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری
