سرکار نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں 24 ہوائی اڈّے بند رکھے جانے کی مدت 14 مئی تک بڑھا دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ایئرانڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جموں، سری نگر، لیہہ، جودھپور، امرتسر، چنڈی گڑھ، بھج، جام نگر اور راجکوٹ میں ہوائی جہازوں کی پروازیں 15 مئی تک منسوخ رہیں گی۔کئی ایئرلائنز نے مسافروں کیلئے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے اور اُن سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈّوں کے بند ہونے یا نہ ہونے اور سکیورٹی سے متعلق اقدامات کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کریں۔
Site Admin | May 9, 2025 10:13 PM
سرکار نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں 24 ہوائی اڈّے بند رکھے جانے کی مدت 14 مئی تک بڑھا دی ہے
