ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 9:46 AM

printer

سرکار سرحدی علاقوں میں اُن دو ہزار 60 مکانوں کیلئے  25 کروڑ روپے دستیاب کرانے کا اضافی بندوبست کرے گی، جنہیں نقصان پہنچا ہے۔

سرکار سرحدی علاقوں میں اُن دو ہزار 60 مکانوں کیلئے  25 کروڑ روپے دستیاب کرانے کا اضافی بندوبست کرے گی، جنہیں نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور کے بعد جموں وکشمیر کے سرحدی ضلعوں میں پاکستان کی گولہ باری میں مکانات کو نقصان پہنچنے کے تناظر میں اضافی معاوضے کے تعلق سے جو اعلان کیا تھا، اُسی کی روشنی میں یہ بندوبست کیا جارہا ہے۔ اُمور داخلہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہر اُس مکان کیلئے دو لاکھ روپے کے اضافی معاوضے کا اعلان کیا تھا، جو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے، جبکہ جُزوی طور پر نقصان پہنچنے والے مکانات کیلئے ایک-ایک لاکھ روپے کے اضافی معاوضے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت نے اس فیصلے پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بھی اسی طرح کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں