ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 9:55 PM

printer

سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پختہ اور پُرعزم کارروائی کو، جو اُس نے پہلگام میں بھیانک دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی ہے، عالمی سطح پر ستائش حاصل ہو رہی ہے۔

سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پختہ اور پُرعزم کارروائی کو، جو اُس نے پہلگام میں بھیانک دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی ہے، عالمی سطح پر ستائش حاصل ہو رہی ہے۔
ڈنمارک کے سرکردہ سفارتکار نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ کو سراہا ہے۔ بھارت میں ڈنمارک کے سابق سفیر Freddy Svane نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کا ایک سچا محافظ قرار دیا ہے۔ انھوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے بھارت کے سفارتی قدم کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ Svane نے ایک نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ اب عالمی سطح پر آگیا ہے جو نہایت اہم ملک ہے اور اب وہ کارروائی کرسکتا ہے۔بھارت میں اس سابقہ ایلچی نے پاکستان کی طرف سے، بھارت سمیت غیرملکی زمین پر، دہشت گردی کی لگاتار حمایت کئے جانے اور بڑھاوا دیئے جانے پر اُس کی مذمت بھی کی اور کہا کہ یہ دنیا کے سبھی ملکوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس کے خلاف، یک جہت ہوکر آواز اٹھائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں