May 21, 2025 3:07 PM

printer

سرحدی حفاظتی فورس (BSF) نے پنجاب میں امرتسر کے سرحدی علاقے میں کل شام ایک پاکستانی درانداز کو حراست میں لیا۔

سرحدی حفاظتی فورس (BSF) نے پنجاب میں امرتسر کے سرحدی علاقے میں کل شام ایک پاکستانی درانداز کو حراست میں لیا۔ فوجی اہلکاروں نے ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت کا نوٹس لیا، جو بین الاقوامی سرحد پار کرکے سرحدی سیکورٹی باڑھ کی جانب بڑھنے لگا۔ BSF کے اہلکاروں نے تیزی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اُسے روکنے کیلئے للکارا اور اُسے حراست میں لے لیا۔ BSF ذرائع کے مطابق درانداز نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے۔ اس کے قبضے سے پاکستانی کرنسی میں 330 روپے برآمد ہوئے۔ BSF اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کی ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد پاکستانی درانداز کو مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا، تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے پیچھے اُس کا مقصد کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔